اسلام آباد:سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس، رولز میں ترمیم کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل
اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں انصاف کی فراہمی اور سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات جلد نمٹانے کے لئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ سٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ کے نئے ججز کو خوش آمدید کہا۔اجلاس میں انصاف کی فراہمی اور سپریم کورٹ میں مقدمات نمٹائے جانے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ 9ماہ میں 16897مقدمات نمٹائے گئے جبکہ 9ماہ میں 19098نئے مقدمات دائر ہوئے ۔ سپریم کو رٹ میں زیر التوا مقدمات جلد نمٹاے کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔نوعیت کے مطابق مقدمات الگ الگ کرنے کی ضرورت پر بھی زردیا گیا ۔اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 1980میں ترامیم کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔ ترامیم سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے تجویز کی تھیں ۔ رولز میں ترامیم کیلئے تین رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ۔ تین رکنی کمیٹی کی سربراہی جسٹس گلزار احمد کریں گے ۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر کمیٹی میں شامل ہوں گے ۔