جیالوں کے قافلے روکنے کی کوشش ناکام‘ اگلی حکومت پیپلز پارٹی کی ہو گی : بلاول بھٹو
صادق آباد(نمائندہ نوائے وقت )اگلی حکومت پیپلز پارٹی ہی بنائے گی، ذوالفقار علی بھٹو نے آمر ضیا ءالحق جبکہ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو نے مشرف کی آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا مگراصولوں پرکبھی سمجھوتہ نہےں کیا بھٹو خاندان نے جمہوریت کے مضبوط استحکام کی جدوجہد کر کے تاریخ رقم کی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سردار رئیس وزیر احمد خان ، رئیس امیر احمز خان ، سابق ایم پی اے رئیس ابراہیم خلیل ‘ رئےس نبےل احمد کی طرف سے بھونگ شریف میں اپنے اعزاز میں دئےے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینٹر مصطفی نواز کھوکھر ، صد رجنوبی پنجا ب مخدوم سید احمد محمود ، مخدوم سید مصطفی محمود ، مخدوم سید مرتضی محمود ، مخدوم سید علی محمود ، رئیس نبیل احمد ، حافظ فیض الر حمان ، رئیس محمد ، رئیس عبیر احمد خان ، مجید بلو چ ، طارق ڈہر ، جام کبیر ، جام مختار احمد ، ضلعی صدر پیپلز پارٹی حبیب الرحمان گوپانگ رئیس محمد اکر م، وڈیر ہ نو ر احمد دشتی سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے اسٹک ہو لڈر ز بھی موجود تھے ۔ بلا ول بھٹو نے کہاکہ ملک کے عوام نے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے نظریہ کا ساتھ دیا انہوں نے مزید کہاکہ پیپلزپارٹی کا منشور ملکی ترقی و خوشحالی کےلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا ان کا کہنا تھا کہ روٹی ، کپڑا ، مکان ، علم وصحت ، بھوک سے آزادی ، صحت کی سہولیات میں توسیع ، ماں بچے کی دیکھ بھال کا پروگرام ، بےنظیر انکم سپوٹ پروگرام میں رقم کا اضافہ ، زرعی انقلاب ، آبپاشی بہترین نظام ، آبی ذخائر میں اضافہ کےلئے تعمیر ات ، خارجہ پالیسی کی بہتری سمیت جنوبی پنجاب صوبے کا قیام پیپلز پارٹی کا ویژن اور منشور ہے انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری ، کرپشن کو ختم کئے بغیر خطہ کی عوام کو ترقی وخوشحالی جانب رواں دواں نہیں کیا جاسکتا ۔دریں اثنا ءبلا ول بھٹو کو رئیس امیر حمزہ خان انڈھرنے غلاف کعبہ کا تحفہ دیا ‘ بلا ول بھٹو نے عالمی اےوارڈ ےافتہ مسجد بھونگ کا بھی دورہ کےا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو دربار حضرت جلال الدین بخاری سرخ پوشؒ پر حاضری دینے سے روکنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ پنجاب پولیس نے بلاول بھٹو کے قافلے کو چوک اعظم پر روک لیا۔ سکیورٹی کلیئرنس کی بنا پر پولیس نے بلاول بھٹو کے قافلے میں شامل گاڑیوں کی چابیاں نکال لیں۔ بلاول بھٹو کے قافلے میں شریک لوگ گاڑیو ںسے باہر نکل آئے۔ پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر نوازش پیرزگادہ نے بلاول بھٹو کے قافلے کو روکنے کی مذمت کی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے احتجاج بھی کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ شیری رحمان نے کہا کہ پنجاب میں بلاول بھٹوکی انتخابی مہم سے خائف قوتیں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ بلاول بھٹو کے قافلے کو روکنا پنجاب پولیس کی بدمعاشی ہے۔ ہر پارٹی اور ہر امیدوار کو انتخابی مہم چلانے کا حق ہونا چاہیے۔ دریں اثناءپنجاب پولیس نے بلاول بھٹو کو دربار حضرت جلال الدین بخاریؒ کے مزار پر حاضری دینے کی اجازت دے دی۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے حضرت جلال الدین بخاریؒ کے مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جن لوگوں نے ہمارا راستہ روکنے کی کوشش کی وہ ناکام ہوئے انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ بلاول بھٹو کے قافلے کو روکنا جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔ بلاول بھٹو کا قافلہ جمہوریت کا سفر ہے۔ پنجاب کے عوام پیپلز پارٹی سے محبت کرتے ہیں۔ سابق صدر پی پی کارکنوں کو پرامن رہنے کی ہدایت بھی کی۔سیکرٹری الیکشن کمشن بابر یعقوب نے بلاول بھٹو کے قافلے کو روکنے کا نوٹس لے لیا۔ سیکرٹری الیکشن کمشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے رابطہ کیا۔ سیکرٹری الیکشن کمشن نے کہ کہ ہر امیدوار کو انتخابی مہم چلانے کا حق ہے۔
بلاول قافلہ