سپاہی کے سکالر بیٹے کی بھی سنئے
مکرمی :میرے والد فوجی پنشنر ہیں۔میں نے سائیکالوجی میں ماسٹرکیا اور اب ایک ڈپلومہ اِن کلینکل سائیکالوجی ایک سال کا کررہاہوں جس کے بعد ہی سرکاری یا پرائیویٹ سیکٹر پر جاب ہسپتال،کلینک ،این جی اوز میں مل سکتی ہے اور اپنا کلینک بھی کھول سکتاہوں۔میری گریجویشن وماسٹرڈگری تعلیم سکالرشپ پر ہوئی۔ تین سمسٹر پر مشتمل ڈیڑھ سالہ ڈپلومہ کا یہ آخری سمسٹر میں کررہاہوں , پہلے دوسمسٹر کے واجبات بھی نہ دے سکا اَب یہ آخر ی سمسٹر چل رہاہے ۔یونیورسٹی والوں نے فائنل نوٹس دے دیا ہے کہ تمام بقایا جات فور اََ جمع کروائیں ورنہ آپ کا نام کورس سے خارج کردیا جائے گا۔ حکومت و اہل ثروت سے اپیل ہے کہ میری فیس جمع کرنے میں مددکریں۔
) ضرورت مند طالب علم 03314530455 )