مکرمی! تحریک انصاف کے چیئرمین جناب عمران خان صاحب کے نیا پاکستان بنانے کے نعرے سے غریب عوام بہت خوش ہوئے تھے اور امید لگا رکھی تھی کہ اب غریب عوام کے بھی دن پھر جائیں گے۔ اب کالا باغ ڈیم ضرور بنے گا اور کسی سیاستدان کی یہ جرأت نہیں ہو گی کے بھارت کی خوشنودی کے لئے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرے۔ اس ڈیم کے بننے سے بجلی سستی ہو گی۔ پانی کی کمی ختم ہو جائیگی۔ ہمارے کھیت کھلیان سونا اگلیں گے۔ غیر ملکی بنکوں سے تمام غیر قانونی پیسہ واپس آئیگا اور کوئی مریض دوائی کے بغیر نہیں مرے گا اور ناجائز ذرائع سے حاصل کی گئی جائیدادیں بنانے والوں کو نشانَ عبرت بنا دیا جائیگا اور حق حلال کی محنت کی روزی کما کر کھانیوالوں کی عزت و احترام ہو گا۔ لیکن اب جو نقشہ سامنے آ رہا ہے اس سے تمام اُمیدیں خوش فہمیاں ختم ہوتی نظر آ رہی ہیں کیونکہ اب تو ایسا لگتا ہے کہ تحریک انصاف میں سدابہار اقتدار کے متوالے پیپلز پارٹی اور ن لیگ والوں کی اکثریت ہے۔ جن سے خیر کی کوئی اُمید نہیں ہے۔ (محمد یوسف جنجوعہ وزیر آباد 0300-8644755)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024