نوازشریف فیملی پر بُرا وقت ہے، میاں صاحب، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو قید بامشقت اور جرمانے کی بھاری سزائیں ہو چکیں اور لطف کی بات کہ قید کی سزا بامشقت ہے… یوںسسر، بیٹی اور داماد، تینوں سیاست سے باہر اور جیل کے اندر، دونوں صاحبزادوں کا دائمی وارنٹ گرفتاری، محترمہ کلثوم نواز صاحبہ ان تمام انہونیوں سے بے خبر لندن کے ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں قوم کی تقسیم مزید گہری، آدھی جشن میں اور آدھی سکتے میں۔ فیصلے کے قانونی پہلوئوں سے قطع نظر، ایک عام پاکستانی کا واجدان یہی کہتا ہے کہ کاش ملک کی ایک بڑی پارٹی کو یوں بے دست و پا نہ کیا جاتا۔ سیاست کا مقدمہ سیاست کے میدان میں لڑا جاتا۔ سیاسی جماعتیں پولٹیکل سسٹم کا اثاثہ ہوتی ہیں ، انہیں اس بے دردی سے برباد نہیں کیا جانا چاہئے۔ لوگو! ڈرتے رہو برے وقت سے اور اللہ کی پکڑ سے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024