نوازشریف کے ساتھ جو ہوا اسی سے بچانا چاہتا تھا: نثار
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) چودھری نثار نے جلسہ سے خطاب میں کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ جو کچھ ہوا اس سے بچانا چاہتا تھا، نواز شریف کو سوچنا چاہئے وہ غلط تھے۔ میں دوستوں پر قربان ہونے والا شخص ہوں، 34 سال نوازشریف کے ساتھ رہا، انہوں نے مجھ سے بیوفائی کی، عزت عہدوں سے نہیں کردار سے ملتی ہے، یہاں لوگ چھوٹے عہدوں کیلئے ضمیر بیچ دیتے ہیں، میں تو مخلوق خدا کے ٹکٹ پر کھڑا ہوں، میرے حلقے کا مقابلہ نواز شریف، آصف زرداری، عمران خان اور شہباز شریف کے حلقوں سے کریں، 34 سال کی خدمت کے بعد نواز شریف نے کہا درخواست دیں۔ مجھے ہمیشہ عوام نے عزت دی اور آٹھ مرتبہ منتخب کر کے اسمبلی میں بھیجا۔ عوام جیپ پر چڑھ جائیں اوورلوڈ ہو جائیں، تقریریں اور دعوے کرنا آسان ہے میدان میں آنا مشکل ہے۔ میں نے نہ تھوک کر چاٹا نہ پی ٹی آئی کا ٹکٹ قبول کیا۔
نثار