ڈاکٹر عاصم کے خلاف ریفرنس کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی
کراچی ( وقائع نگار)احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف جے جے وی ایل ریفرنس کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔ہفتے کو احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی جہاں سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی زوہیر صدیقی، شعیب وارثی، بشارت مرزا، ملک عثمان اور دیگر پیش ہوئے عدالت میں ڈاکٹر عاصم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جس میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عاصم علاج کے لیے ملک سے باہر ہیں، عدالت نے درخواست منظور کرلی جبکہ بشارت مرزا کے وکیل نے او جی ڈی سی ایل کے گواہ خالد محمود کے بیان پر جرح مکمل کی گئی ۔
ڈاکٹر عاصم ریفرنس