مشرف نے بھی نو از شریف کو ہائی جیکر بنا کر سزا دلوائی تھی: شاہد خاقان عباسی
کلرسیداں (نامہ نگار )سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سزا پہلی بار نہیں دی گئی مشرف دور میں بھی انہیں ہائی جیکر بنا کر سزا دی گئی تھی اب بھی نوا ز شریف کو سزا سنائی گئی ہم اس فیصلے کو چیلنج کریں گے نواز شریف ہمارے قائد تھے ہیں اور رہیں گے اور ماضی کی طرح ہم آئند ہ بھی ان کے شانہ بشانہ جدو جہد کرتے رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام یوسی بگا شیخاں کے گائوں ہرکہ میں ایک انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سلیم کیانی ،زبیر کیانی، حفیظ کیانی، عصمت کمال کیانی، ماجد کیانی نے ان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کوترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا جو شخص تین بار ملک کا وزیر اعظم رہا جس نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسحیر بنایا جس نے بندرگاہیں،ائر پورٹ ،موٹر ویز تعمیر کی اور ملک کو دہشتگردی او رانرجی بحرانوں سے نجات دلائی ہم اس کے ساتھ آج کیا سلوک کر رہے ہیں یہ ہم سب کے سوچنے اور سمجھنے کی بات ہے ۔لوگوں کے اعتماد سے قائم ہونے والی حکومت ہی ملک اور قوم کو درپیش مسائل حل کر سکتی ہے ۔ عمران خان مسائل حل کرنے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے یہ مخالفین کو گالیاں دینے کے سوا کچھ اور کر بھی نہیں سکتے عوام ملک اور نئی نسل کے بہتر مستقبل کے لیے آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب بنا کر قومی ترقی کے پہیے کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
شاہد خا قان عبا سی