عوام تحریک لبیک کے امید واروں کو کا میا ب بنا ئیں ، خا دم حسین رضو ی
میرپورخاص (بیورورپورٹ) تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ علمائے کرام کے الیکشن میں آگے بڑھ کر حصہ لینا چاہئے تاکہ وہ اسمبلیوں میں جاکر ملک میں نظام مصطفی کے نفاز کے لئے اپنا کردار ادا کر سکیں اور ایوانوں میں بھی شریعت نافذ ہو وہ گزشتہ روز میرپورخاص کے کالونی گرائونڈ میں ایک اجتماع عام سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر میرپورخاص ڈویژن کے صدر پیر آغا محمد عمر جان سرہندی ، جنرل سیکریٹری پیر محمد جاوید نقش بندی، مولانا ثاقب الر حمن، مولانا مفتی محمد ایوب سکندری، مولانا ارشد علی عباسی ، این اے 218 میرپورخاص کے لئے تحریک لبیک کے امیدوار بہادر علی راجپوت، پی ایس 47 کے امیدوار شاکر علی شاکر پی ایس 48 کے امیدوار ڈاکٹر خالد کھنڈ اور بڑی تعداد میں کارکنان اورشہری موجود تھے علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ ہم نے ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں اپنے امیدوار نامذد کئے ہیں انھوں نے اپیل کی کہ میرپورخاص کی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 218پر بہادر علی راجپوت، پی ایس 47 پر شاکر علی شاکر ، اور پی ایس 48 پر ڈاکٹر خالد کھنڈ ہمارے نامذد کردہ امید وار ہیں انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ لبیک کے نامزد کردہ امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کریں دریں اثنا سینکڑوں کارکنان نے علامہ خادم حسین رضوی کااستقبال کیا اور قافلے کی صورت میں انھیں جلسہ گاہ تک لائے ۔
خا دم رضو ی