سہہ فریقی فزیکل ڈس ایبیلٹی سیریز کا آج سے آغاز
لندن (نمائندہ خصوصی) فزیکل ڈس ایبیلٹی ٹرا ئی نیشن 2018 ٹی ٹوئنیٹی کرکٹ سیریز کا میلہ آج اتوار 8 جولائی کو انگلینڈ میں سجے گا۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم لندن سے وارکشار پہنچ گئی۔ ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ میزبان انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ کپتان نہار عالم کی قیادت اور ہیڈ کوچ عمر رشید ،کوچ محمد جاویداور ٹیم منیجر امیرالدین انصاری کی نگرانی میں قومی ٹیم نے گزشتہ روز باؤلنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ سیشن میں بھرپور حصہ لیا اور قومی کھلاڑی جوش اور جذبے سے سرشارجیت کیلئے پر عزم دکھائی دیے قومی ٹیم کے ٹرینر راشد قریشی کھلاڑیوں کو فٹ اور اور انگلینڈ کے موسم سے آگاہی کے لیے بڑی محنت اور قومی جذبہ سے کام کررہے ہیں جبکہ ڈاکٹر نعمان پالیکر فٹنس اور ڈائٹ پر بہترین خدمات انجام دے رہے ہیں ٹیم انیلسٹ علی کریسچن انگلینڈ کے دورہ کے یادگار لمحات کو کیمرہ کی ذریے بڑی مہارت سے محفوظ کررہے ہیں۔گرین شرٹ اپنا پہلا میچ آج ساڑھے گیار بجے صبح انگلینڈ کے خلاف برناڈز گرین سی سی گرانڈ میں کھیل کر اپنی مہم کا آغاز کریگی۔ اسی روز شام ساڑھے پانچ بجے آنکلینڈ اور بنگلہ دیش باہم مقابل ہونگی۔ قومی ٹیم اپنا دوسرا میچ 9 جولائی دو پہر 11بجے کد مینسٹر سی سی گراؤنڈ میں بنگلہ دیش سے کھیلے گی۔ اسی روز اسی گرانڈ پر شام 5بجے انگلینڈ کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ھوگا۔ قومی ٹیم 10 جولا ئی کو اولڈ الزیبتھنز سی سی گراؤنڈپر 2 میچ کھیلے گی، پہلا میچ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان صبح 11بجے جبکہ ودسر۱میچ انگلینڈ کے خلاف 5بجے شام ہوگا۔ مذکورہ ٹرائی سیریزکا فائنل میچ 11 جولا ئی کد مینیسٹر سی سی گراؤنڈ پر لیگ کی دو ٹاپ ٹیموں کے ورمیان 11 بجے کھیلا جائیگا۔ جبکہ 12 جولائی کو آرام کا دن ھوگا۔ 13 جولائی کو بلیک فنیچ نیو روڈ وارکشائر سی سی سے ھرانڈ پتا ریسٹ آف دی ورلڈ الیون جسمیں پاکستان اور بنگلہ دیش کے کھلاڑی شامل ہونگے میزبان انگلینڈ کے درمیان وراکشائر یونیورسٹی چیلنج میچ کھیلا جا گا۔ پاکستانی ٹیم اسکواڈ۔۔نہار عالم (کپتان)، جہانزیب ٹوانہ(ناب کپتان)، حسنین عالم، مطلوب قریشی، عارف مسیح، واجد عالم، ریحان غنی مرزا، سیف اﷲ (وکٹ کیپر بیٹسمین)، ماجد حسین، شیر علی آفریدی، محمد حارث، عبدل اعجاز، محمد شہباز، ملک کاشف، واکف شاہ اور فرحان سعیدشامل ہیں۔ امیرالدین انصاری (ٹیم منیجر)، عمر رشید (ہیڈ کوچ)، محمد جاوید (کوچ)، راشد قریشی (ٹرینر)، ڈاکٹر نعمان پالیکر (ٹیم ڈاکٹر)، علی گرسچن(انالسٹ) اور محمد نظام (میڈیا مینیجر)ہیں۔ انگلینڈ اسکواڈ۔ آئن نیرن{ کپتان)لیم تھامس، میٹ اسکن، فریڈ بریج، کالم فلین، ول فلاین، جمی گڈ ون، ڈین ہارم، الیکس ہیمنڈ، ھوگو ہیمنڈ، گورڈن لیڈ لا، جیمس نور د ین، لیم اوبرا،جیم رینالڈو، لوک اسٹو نر لویس، جارڈن ولیمز،بنگلہ دیش اسکواڈ ۔ محمد ریادل اسلام، محمد رسل، محمد عالم خان، محمد جاوید، محمد مومن اللہ، اکبر حسین، ایس ایم شہریار، درپم پترانہ بش، بھاون داس، محمد عمران، محمد منیر حسین، محمد کاجول حسین، محفوظ الرحمان، شریف الاسلام، محمد شاہون سکدر۔ مقصود حسن (ٹیم منیجر)، ایم راشد اقبال(کوچ)، محمد منیرالزماں(ٹرینر)، محمد دلاور حسین (فزیو)، ابو امام محمد (ہیڈ آف ڈیلی گیٹ)۔
ڈس ایبیلٹی سیریز