سویڈن کو شکست انگلینڈ نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) 1966ء کی عالمی چیمپئن انگلینڈ نے یورپ کی اہم ٹیم سویڈن کو آسان مقابلے کے بعد 2-0 گول سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2018ء کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ میزبان روس اور کروشیا کے درمیان کھیلے جانے والے آخری کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہو گا۔ آخری بار انگلش ٹیم 1940ء کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی تھی یہاں اس کو انگلینڈ اور سویڈن کے درمیان اب تک 24 میچز کھیلے گئے جس میں انگلینڈ نے 8 اورسویڈن نے 7 میں فتح حاصل کی تھی اور9 میچز برابر ہوئے تھے آج سمارا میںکھیلے گئے کوارٹر فائنل میں انگلش ٹیم نے کامیابی حاصل کرکے اپنی برتری برقرار رکھی۔مقابلے کے 30 ویں منٹ پر کارنر کک کے کراس پر میگارو نے ہیڈر کے ذریعے انگلینڈ کو برتری دلادی اس اسکور پر ہاف ٹائم ہوا۔59 ویں منٹ پر ایک خوبصورت موومنٹ سے پیدا ہونے والے پاس پر ڈیلی علی نے ہیڈر ہی کے ذریعے گول کرکے انگلش ٹیم کی برتری ڈبل کر دی۔ پورے میچ میں انگلینڈ کا پلہ بھاری رہا۔ 56 فیصد بال انگلش کھلاڑیوں کے پاس رہی۔ انگلینڈ نے حریف ٹیم کی ڈی میں 12 حملے کئے جبکہ سویڈن صرف 7 حملے کر سکی۔ انگلش گول کیپر نے 3 حقیقی حملے ناکام بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس میچ کو 40 ہزار سے زائد شائقین نے سمارا اسٹیڈیم میں دیکھا جہاں انگلش ٹیم کے سپورٹرز کی نمائندگی نمایاں تھی۔اس سے قبل ایونٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں ریڈڈیول بیلیجیئم نے برازیلین ٹیم کو 1-2گول سے شکست دی۔ اس طرح1986 کے بعد پہلی مرتبہ پانچ بار کی عالمی چیمپئن سیمی فائنل مرحلہ سر نہ کر سکی ۔