پی پی پی امیدوارکامیاب ہوکر خدمت کا نیاباب رقم کریں گے،سہیل عابدی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کے سینئررہنمااورحلقہ این اے 254،پی ایس 125اور پی ایس 126کے الیکشن کمپین انچارج سید سہیل عابدی کے زیرصدارت امیدواران اور پارٹی عہدیداران کا اہم ترین اجلاس ایف بی ایریاکراچی میں منعقد ہوا جس میں امیدواران حلقہ این اے 254لزامہدی،پی ایس125ادریس عبداللہ ،پی ایس126جوادجیلانی،پی پی پی عہدیداران حمید میمن، افضال نقوی،فاروق میمن، شہزادہء عالم، اصغرعباس گڈو،حسنین مہدی اور سلمان سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پر سید سہیل عابدی نے حمید میمن کو حلقہ این اے 254،پی ایس 125اور پی ایس 126کامیڈیاکوآرڈی نیٹرنامزدکیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید سہیل عابدی نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارکامیاب ہوکر عوامی خدمت کا ایک نیاباب رقم کریں گے،اس میں کوئی شک نہیں کہ جب بھی پیپلزپارٹی کوموقع ملاکراچی کوترقی اور عوام کو خوشحالی دینے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔امیدوارلزامہدی کاکہناتھاکہ کامیاب ہوکر علاقہ عوام کودرپیش مسائل کے حل کے لئے تمام کوششیں اور کاوشیں بروئے کارلائیں گی۔انہوں نے کہاکہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹونے امیدوارنامزد کرکے بھاری ذمہ داری کاندھوں پر ڈالی ہے،قیادت کے اعتماد اور عوامی توقعات پر پورااترنے کی کوشش کروں گی۔پی ایس 125کے امیدوارادریس عبداللہ ،پی ایس 126کے امیدوارجوادجیلانی ودیگر نے بھی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔