سید شبیہ الحسن میو نسپل کمشنر ضلع غر بی ہو گئے
کراچی( اسٹاف رپو رٹر ) بلدیہ غربی میں میونسپل کمشنر کی غیر موجودگی کے باعث دفتری معاملات کی دیکھ بھال کیلئے چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے سید شبیہ الحسن کو میونسپل کمشنر کی ذمہ داریاں تفویض کردی ہیں۔میونسپل کمشنر کا چارج سنبھالنے کے بعد چیئرمین بلدیہ غربی کی ہدایت پر میونسپل کمشنر نے بلدیہ غربی کے مرکزی دفتر میں چاروں زونوں کے بلدیاتی افسران کا اجلاس طلب کرلیا۔