عوام اہلسنت اپنا ووٹ صرف یارسول اللہ کے چاہنے والوں کو دیں،محمد سلیم عطاری
کراچی (خصوصی رپورٹر)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے وائس چیئرمین محمد سلیم عطاری نے کہا ہے کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے اور ہر پاکستانی کو چاہیے کہ اس کا لازمی استعمال کرے کیونکہ انکی رائے سے ہی عوامی نمائندے منتخب ہوتے ہیں یہ عوام کی غلط فہمی ہے کہ ووٹ دینے کا کوئی فائدہ نہیں ۔کیونکہ جب ہر پاکستانی اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرے گا تو اچھے اور مخلص نمائندے ہی منتخب ہونگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے عوام اہلسنت میں ووٹ کے شعور کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں چلائی جانے والی خصوصی مہم کے تحت حلقہ این اے 246کے مختلف علاقہ جات کے دورے پر عوام اور برادری کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا ، انہو ں نے کہا کہ الیکشن 2018میں عوام اہلسنت اپنا ووٹ صرف اور صرف یارسول اللہ کے چاہنے والوں کو دیں اور مخلص سنی امیدواروں کو کامیاب بنانے میں ہر شخص اپنے طور پر کردار ادا کرے۔