شراب کے نشے میں دھت نو جوان گھر وں میں داخل ‘ایس ایچ او کا مقدمہ درج کر نے سے انکا ر
ملیر( خصوصی رپو رٹر)میمن گوٹھ قریب فام ھائوس غنڈہ عناصرکا آماجگاہ اور عیاشی کے اڈوں میں تبدیل،شراب کے نشے میں دت برہنہ نوجوان قریبی مکینوں کے گھروں میں دیوار پھاند کر داخل ہوگئے ،علاقہ مکینوں نے اوباش نوجوانوں پکڑ کر میمن گوٹھ تھانے میں حوالے کردیا ،ایس اویچ او کا مقدمہ درج کرنے سے انکار،علاقہ مکینوں کا تھانے کے باہر احتجاج اور دہرنہ،ایس ایس پی ملیر کی مداخلت پر واقع تفشیش کا بھانہ کر درخواست لیکر مظاہرین کو واپس اور اوباش نوجوانوں کو رہا کردیا گیا ،فارم ھائوسس میں شراب نوشی ،فائرنگ اور عورتیں لاکر عیاش کی جاتی ہے علاوہ ازیں چند روز قبل ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کے نتیجے میں متعدد نوجوان ہلاک ہوچکے ،علاقہ مکین کے گھر محفوظ نہیں کاروائی نہیں گئی تو عدالت کا رخ کریں گے۔