متحدہ پاکستان کی گھر گھر انتخابی مہم کارنر ہینڈ بلز تقسیم
کراچی( خصوصی رپو رٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے الیکشن 2018 میں نامزد حق پرست امیدواران کی انتخابی مہم پرزبردست انداز میں جاری ہے ۔انتخابی مہم کے پروگراموں میں عوام و کارکنان باالخصوص خواتین کا جوش و خروش قابل دید ہے ۔ کارنر میٹنگوں ، الیکشن دفاتر کے افتتاح کی تقریبات اور عوامی رابطہ مہم کے دوران عوام اور مختلف طبقہ ہائے فکر کی جانب سے حق پرست امیدواران کو بھر پور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی جارہی ہے ۔ انتخابی مہم کے سلسلے میں نامزد حق پرست امیدواران برائے قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے اپنے اپنے حلقہ انتخاب میں الیکشن دفاتر کا افتتاح اور عوامی اجتماعات سے خطاب کیا جارہا ہے ۔انتخابی مہم کے سلسلے ایم کیو ایم پاکستان کی ربطہ کمیٹی کے رکن اوراین اے 251 کے نامزد حق پرست امیدوارسید امین الحق نے اورنگی ٹائون کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جن میں علی نگر کالونی،بینظیرکالونی،فٹ بال چوک یوسی27سمیت مختلف علاقوں میں گھر گھر جاکرعوام کے مسائل سنے،اس موقع پر انکے ہمراہ پی ایس117 کے حق پرست نامزد امیدوارصداقت حسین بھی موجود تھے ۔ اسی طرح این اے250سے حق پرست نامزد امیدوار فیاض قائم خانی اورپی ایس 114 کے شاہد میاںنے پاک کالونی کے علاقے ولایت آباد اور حسرت موھانی کی بڑی جامع مساجد وارثی اور نوارانی میں عوام کے ساتھ گھل مل گئے اور بعد نماز پمفلٹ تقسیم کئے جبکہ پی ایس 103 کے نامز حق پرست امیدوار تنزیل بن عبدالرئوف نے گلستان جوہر بلاک 17 شالیماربنگلوز،حنید سٹی،اقراء کمپلکس نعمان گرینڈ سٹی کی دکانوں کا دورہ کیا اورعوام میں اور دکانداروں میں ہینڈ بلز تقسیم کرے اور لوگوں سے پتنگ پر مہر لگانے کی درخواست کری۔این اے 243 کے نامز د حق پرست امیدوارعلی رضا عابدی اور پی ایس 101 کے نامزد حق پرست امیدوارہارون صدیقی نے گلستان جو ہر میں واقع کنگز ٹاور میں ایم کیوایم گلستان جوہر کے مرکزی الیکشن سیل کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں ایم کیو ایم گلستان جوہر کے ٹائون آرگنائزر ،ٹائون کمیٹی ممبران ،یوسیز کے ذمہ دار ان،کارکنان سمیت حق پرست عوام نے بھر پور تعداد میں شرکت کی ۔