پولیس کارروائی ،36 ملزمان گرفتار
کراچی( خصوصی رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے36 ملزمان کو گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق لانڈھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم عمر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ کورنگی صنعتی ایریا میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث2 ملزمان یعقوب اور وقاص کو گرفتار کرلیاگیا۔ ماڈل کالونی پولیس نے اسٹریٹ کریمنل خلیل کو گرفتار کرکے اسلحہ اور کار برآمد کرلی پاکستان بازار پولیس نے ملزم کاشف کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلی۔ا اسی طرح لیاقت آباد ، گڈاپ، سرجانی، کورنگی ، ملیر سٹی، میمن گوٹھ اور دیگر علاقوں سے ملزمان اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔