امریکی ریاست ورجینیا میں 2 افراد کے قاتل کو سزائے موت دیدی گئی
ورجینیا (آئی این پی) امریکی ریاست ورجینیا میں 35 سالہ شخص کی سزائے موت پر عمل کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں دو افراد کے قاتل کو سزائے موت دے دی گئی۔ حکام کے مطابق ولیم موروا نے 2006 میں ایک غیر مسلح گارڈ اور پولیس افسر کے ایک نائب کو قتل کر دیا تھا۔ ورجینیا کے ڈیپارٹمنٹ آف کریکشنز کی خاتون ترجمان لیزا کینی کے مطابق ولیم موروا کو مقامی وقت کے مطابق رات 9:15 پر مردہ قرار دے دیا گیا۔ موروا کی سزائے موت ختم کرنے کے حوالے سے عوامی حمایت بھی حاصل کی گئی تھی کہ وہ ذہنی مریض ہے۔