مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے عید پر کشمیری قیادت کو نظر بند کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کے اس رویئے کا نوٹس لے۔ انہوں نے زور دیا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے انسانی حقوق کا احترام یقینی بنائے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ اس عید الفطر کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ کیونکہ یہ دنیا بھر میں بالخصوص پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اور مقبوضہ وادی سمیت مشرق وسطی، امریکہ اور یورپ میں ایک ہی روز منائی جا رہی ہے اور ایسے میں مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت کو پابند سلاسل کئے جانے پر پاکستان کو سخت تحفظات ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38