ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر2 میچوں کی سیریز برابر کر دی

ڈومینیکا (آن لائن)ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 39 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز برابر کر دی۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 166 رنز کے تعاقب میں 126 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ویلیمسن نے پانچ چوکوں کی مدد سے 37 جبکہ برینڈن مکلم نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیلڈن نے تین اور سنیل نارائن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے فلیچر نے تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 62 اور لینڈل سیمنز نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے دو جبکہ ٹِم ساؤدی، کوری اینڈرسن اور کین ویلیمسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ویسٹ انڈیز کے آندرے فلیچر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔