استقبال رمضان المبارک کانفرنس آج ہوگی

08 جولائی 2013

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) جماعت رضائے مصطفے پاکستان کے زیراہتمام جامع مسجد نور مدینہ کوٹ شیرا نزد اعوان چوک میں آج پیر بعد از نماز مغرب استقبال رمضان المبارک کانفرنس زیر سرپرستی پیر مفتی ابوداﺅد محمد صادق قادری رضوی منعقد ہوگی جس میں صاحبزادہ محمد داﺅد رضوی اور صاحبزادہ محمود اکرم رضوی آف کامونکی خطاب کریں گے۔