ایمن آباد میں رمضان بازار لگاکر ریلیف دیا جائے: عوامی حلقے

08 جولائی 2013

ایمن آباد (نامہ نگار) ایمن آباد میں حکومت کی طرف سے ابھی تک سستے رمضان بازار کا کوئی اہتمام نہیں کیا گیا جو ایمن آباد کے شہریوں سے سرا سر زیادتی ہے عوامی حلقوں نے ڈی سی او گوجرانوالہ ایڈمنسٹریٹر کھیالی شاہ پور ٹاﺅن سے ایمن آباد میں سستا رمضان بازار لگنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ایمن آباد اور نواحی دیہات کے لوگ بھی سستے داموں اشیائے ضروریہ خرید سکیں۔