لاہور میں دہشتگردی پنجاب حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے: فائزہ ملک
لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی شعبہ خواتےن لاہور کی صدر و رکن پنجاب اسمبلی فائزہ ملک نے کہا ہے کہ حکمران ٹوپی ڈراموں سے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ (ن) لےگ کی حکو مت مہنگائی‘ بے روز گاری اور بجلی کی لو ڈشےڈ نگ کی علامت بن چکی ہے۔ عوام حکمرانوں سے نجات کےلئے دن رات دعائےں مانگ رہے ہےں۔ لاہور مےں دہشت گردی پنجاب حکو مت کی ناکامےوں کا منہ بو لتا ثبوت ہے اور دہشت گردی مےں ہونےوالی ہلاکتوں کا مقدمہ پنجاب کے حکمرانوں کے خلاف درج ہو نا چاہےے۔ پیپلزپارٹی کی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ہم نے فوجی آمروں کا بھی مقابلہ کیا لیکن کبھی کسی کے سامنے جھکے ہیں اور نہ ہی جھکیںگے۔ پنجاب کے عوام نے ہمیں اپوزیشن میں جو ذمہ داری دی ہے اسے بھرپور طریقے سے نبھایاجائے گا اور پنجاب کے عوام کی آواز میں آواز ملا کر ان کے حقوق کےلئے جدوجہد کریںگے۔