خشیت الٰہی اور تقویٰمعلم کے بنیادی اوصاف ہیں:رخسانہ جبیں

08 جولائی 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) خشیت الٰہی اور تقویٰ معلم کی شخصیت کے بنیادی اوصاف ہیں، علم پر عمل کرنے سے ہی آدمی حقیقی علم سیکھتا ہے ان خیالات کا اظہا ر جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رخسانہ جبین نے جامعات المحصنات کے تحت ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کے اختتامی سیشن سے اپنے خصوصی خطاب میں کیا انہوںنے اس موقع پر اساتذہ میں اسناد بھی تقسیم کیں اور انہیں مبارکباد دی۔ رخسانہ جبین نے مزید کہاکہ استاد رول ماڈل ہوتا ہے مگر امت کی بدقسمتی کہ آج ہمیں وہ استاد میسر نہیں جو ہماری نسل کی ایمانی خطوط پر تربیت کریںاور جذبہ ¾خودی بیدار کریں انہوںنے کہا کہ ہمیں اپنے ان اداروں سے رول ماڈل نکالنے ہیں جو قرآنی مشن کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرسکیں اور نئی نسل کے اندر خوف خدا اور جوابدہی کا احساس پیدا کریں۔