انارکلی دھماکہ سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے: مجلس وحدت المسلمین

08 جولائی 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین نے فوڈ سٹریٹ انارکلی دہشت گردی کے واقعے کے خلاف صوبائی سیکرٹریٹ میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی کے زیر صدارت تعزیتی اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ لاہور میں خفیہ اداروں کے دہشت گردی کے ممکنہ واقعے کی اطلاعات کے باوجود اس ناسور کی روک تھام کے لئے سکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کا بندوبست نہ کرنا خود ان اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیئے ہیں انہوں نے اس بربریت میں انسانی جانوں کی ضیاع اور ملک و قوم کے مستقبل کے معماروں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں پاکستان کی سالمیت اور بقا کا تقاضہ ہے کہ ان درندوں کے کیخلاف بھرپور آپریشن شروع کیا جائے اور قوم کو اس ناسور سے نجات دلا کر ملک کی مستقبل کو محفوظ بنایا جائے۔