دہشت گردی کے خلاف اے پی سی کا انعقاد خوش آئند ہے:علامہ ریاض شاہ

08 جولائی 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ ریاض شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اے پی سی کے انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ وزیراعظم کا دورہ¿ چین خوش آئند ہے۔ میاں نواز شریف کے دورہ¿ چین کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ موجودہ سیاسی نظام کی اسلامی تعلیمات کے مطابق اصلاح کی ضرورت ہے۔ سرکاری اساتذہ کی نظریاتی تربیت کا اہتمام کیا جائے اور خارجہ پالیسی کو متوازن بنا کر قومی خودمختاری کا تحفظ کیا جائے۔ دولت کی تقسیم کے نظام کو منصفانہ بنانا اور دولت کا بہاﺅ امیروں سے غریبوں کی طرف موڑنا ناگزیر ہو گیا ہے۔ بیرونی قرضوں کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے مو¿ثر منصوبہ بندی کی جائے۔