الخدمت خواتین ٹرسٹ نے رمضان المبارک کے دوران غریب اور مستحق خاندانوں کی معاونت کا پلان ترتیب دیدیا

08 جولائی 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) الخدمت خواتین ٹرسٹ نے رمضان المبارک کے دوران غریب اور نادار خاندانوں میں راشن کی تقسیم، مہاجرین کو امدادی راشن ٹرک بھجوانے، عید گفٹ، مستحق بچیوں کے لیے جہیز بکس کی فراہمی اور سحر و افطار کا پلان ترتیب دے دیا۔ ان فیصلوں کی منظوری الخدمت خواتین ٹرسٹ کی ناظمہ صائمہ شبیر کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس کے بعد صائمہ شبیر نے بتایا کہ صرف لاہور شہر میں 15 سو خاندانوں کو راشن بیگ فراہم کیے جائیں گے جبکہ لاکھوں روپے مالیت کی اشیا خوردونوش آفت زدہ علاقوں میں بھیجی جائیں گی۔