پاکستان کو فلاحی ریاست اور معاشی طاقت بنانا شریف برادران کا عزم ہے: میاں غلام مصطفی

08 جولائی 2013

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں غلام مصطفی نے کہا ہے کہ پاکستان کو فلاحی ریاست اور معاشی طاقت بنانا وزیراعظم میاں نوازشریف اور خادم پنجاب میاں شہبازشریف کا عہد اور عزم ہے۔ ہماری قیادت نے آج تک جس بھی کام کا بیڑا اٹھایا اسے احسن انداز سے انجام تک پہنچایا۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے پاس عوام کے ہر خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی صلاحیت ہے۔ وفاق اور پنجاب میں وزارتوں کا قلمدان اہلیت اور قابلیت کی بنیاد پر دیا گیا۔ پاک چین معاہدوں سے اندھیروں کا سیاہ دور ختم ہو جائے گا۔