چین سے معاہدے خوشحال پاکستان کی بنیاد بنیں گے: منیر احمد کاہلوں

08 جولائی 2013

جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) تحصیل کے فنانس سیکرٹری چودھری منیر احمدکاہلوںنے کہا ہے کہ وزیراعظم میاںنواز شریف کا دورہ چین پاکستان کوترقی اور خوشحالی کی شاہراہوں پرگامزن کرنے کیلئے بڑ مدومعادن ثابت ہوگا اور یہ پاک چین معاہدے خوشحال پاکستان کی بنیاد بنیں گے شریف برادران نے پاک چین کا دورہ کرکے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کی راہ ہموار کردی ہے ان شاءاللہ وہ دن دور نہیںجب غریب عوام خوشحال اور پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میںسب سے اول ہوگا ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پررانا لیاقت علی ،میاں نشاط ناظم،اشتیاق معراج،خالدمغل،محمدرمضان ،رانا شاہداکرم ودیگر بھی موجودتھے۔