نواز شریف حکومت نے معیشت کو درست سمت پر ڈال دیا: ملک افضل کھوکھر
رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ چین کی مدد سے بجلی بحران پر قابو پالیں گے، بجلی منصوبوں میں تاخیر ماضی کے لالچی حکمرانوں سے ہوئی، آرٹیکل 6کے تحت آمروں اور ان کے حواریوں کے خلاف کاروائی ہوگی، مشرف نے اسلحہ کے زور پر قبضہ کیا، آمر کو سزا دینے کا موقعہ ضائع نہیں کرنا چاہےے، نواز حکومت نے معیشت کو درست سمت پر ڈال دیا ہے، تین ارب بیس کروڑ روپے کے رمضان پیکج کے ثمرات عام شہریوں تک پہنچائیں گے، یوٹیلیٹی سٹورز بھی سستا رمضان بازار میں سٹال لگائیں گے، انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ کے ضمنی الیکشن میں امیدوار کی نامزدگی کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کی ذمہ داری ہے، وہ کسی کی حمائت یا مخالفت نہیں کررہے۔