کشکول توڑنے کے دعویدار آئی ایم ایف کے ترلے کر رہے ہیں: کنور عمران سعید
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی ) تحریک انصاف کے ضلعی صدر چودھری کنور عمران سعید نے کہا ہے کہ انتخابی جلسوں میں کشکول کو توڑنے کے دعویداروں نے کشکول اٹھا کر پاکستان کے 18 کروڑ عوام کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں ایک طرف وفاق آئی ایم ایف سے قرضہ کیلئے ”ترلے منتےں “ کررہی ہے تو دوسری طرف عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے چھوٹے میاں صاحب اپنے وسائل پر انحصاری کی دعویداریاں کررہے ہیں شریف برادران کی منزل اسلام آباد تھی جس کیلئے انہوںنے ہرحربہ استعمال کیا ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ چہرے بدلے ہیں مگر نظام آج بھی وہی ہے زرداری اور نواز شریف ڈراﺅن حملوں پر ٹوپی ڈرامے کررہے ہیں اگر ایران جاسوس طیارے گرا سکتا ہے تو پاکستان ایسے اقدامات کیوں نہیں اٹھا سکتا پاکستان کے غیور عوام کا ناحق بہنے والا خون ان کیلئے وبال جان بن جائیگا ۔