مسیحی برادری مسلم بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے: راجہ احسان اللہ

08 جولائی 2013

بھکھی(نامہ نگار)سیاسی ،سماجی ومسیحی رہنما راجہ احسان اللہ نے خانپورکے قریب ٹرین اور رکشہ کے المناک حادثہ اور انارکلی فوڈسٹریٹ بم دھماکہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی برادری مسلم بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور مسیحی برادری وفاقی وزیر ریلوے سے مطالبہ کرتی ہے کہ ضلع بھر میں جہاں جہاں بھی ریلوے کراسنگز پر پھاٹک نہیں ہیں وہاں پر ریلوے انتظامیہ کو معقول انتظام کرنا چاہیے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہوسکے۔لاہورمیںبم دھماکہ سے پاکستانی عوام کے دل لرز اٹھے ہیںدہشت گرد چند ٹکوںکی خاطر معصوم جانوں کیساتھ کھیلنے سے بھی دریغ نہیںکرتے یہ لوگ انسانیت کے نام پر بدنما داغ ہیں ان خیالات کااظہار انہوںنے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا راجہ احسان اللہ نے کہاکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو چاہیے کہ وہ شیخوپورہ کے مکینوں کیلئے لاہور سے کراچی جانیوالی ٹرینوں کا صرف 2 منٹ کا سٹاف بحال کریں تاکہ یہاں کے لوگوں کو لاہور میں جاکر خوار نہ ہونے پڑے محکمہ ریلوے کے اس اقدام سے ریلوے کو خاطر خوا ہ ریونیو بھی حاصل ہوگا اور عوام کا مطالبہ بھی پورا ہوجائیگا۔