بچیکی: دکانداروں نے ایل پی جی کی قیمتیں بڑھا دیں‘ شہری خوار

08 جولائی 2013

بچیکی (نامہ نگار)ایل پی جی گیس کی دکانداروں نے قیمتیں خود بخود بڑھا دیں اپنی مرضی کے ریٹ وصول کرنے لگے ۔کھلے عام مین بازار میں ری فلگ کی جانے لگی کیسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔ ری فلنگ کرنے والوں کو شہر سے باہر منتقل کیا جائے۔ ڈی سی او ننکانہ سے شہریوں کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق میں بازار،بڑا گھر روڈ ۔ننکانہ موڑ ،محلہ قصاباں،لاہوڑ جڑنوالہ روڈ پر عرصہ دراز سے ایل پی جی گیس کا کاروبار کرنے والے دکانداروں نے اپنی مرضی سے خود بخود گیس کی قیمتیں بڑھا کو عوام کو دونوں ہاتوں سءلوٹ رہیں ہیں اور اپنی من مرضی کے ریٹ لگاتے ہیں ایک دکان پر سلنڈر کی قیمت1700 روپے تو اس کے ساتھ والا دکان دار1800, اور1900 روپے میں فروخت کرتا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کسی بھی دکاندار کے سلنڈر کا وزن پورا نہیں ہوتا کسی سلنڈر میں 11.500کلوگرام اور کسی سلنڈر میں11.800 کلوگرام ہوتا۔دکاندار کھلے عام بڑی بڑی موٹریں لگا کر ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں ری فلنگ کرتے ہیں اس دوران شہر میں کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔مقامی شہریون نے ڈی سی او ننکانہ غلام فرید سے مطالبہ کیا ہے کی ایل پی جی گیس کا کاروبار کرنے والوں کے گودام شہر سے باہر منتقل کئے جائیں کیونکہ انکے گودام مین بازار میں ہیں اور وہ کسی بھی وقت شہر میں بڑای تباہی کا سبب بن سکتے ہیں ۔