اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کی آنکھوں میں آنکھیں نہیں بانہوں میں بانہیں ڈال لیں: جاوید ہاشمی

08 جولائی 2013

لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اپنی پالیسیوں کی وجہ سے پیپلز پارٹی کی حکومت کو ”فرشتوں “کی حکومت کہلوانے کی راہ ہموار کر رہی ہے‘ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے کی بجائے اس کی بانہوں میں بانہیں ڈال لیں‘ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ‘ مہنگائی اور بیروزگاری سمیت تمام مسائل میں اضافہ ہوا‘ مسلم لیگ (ن) بتائے کہ وہ کیا کر رہی ہے؟جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق ضرور ملنا چاہئے جو آج تک کسی حکومت نے نہیں دیا۔ ایک انٹرویو کے دوران جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں کرپشن سمیت تمام مسائل خطرناک حد تک پہنچ چکے تھے مگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے قیام کے بعد ان مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے۔