پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن 11جولائی کو منایا جائیگا

08 جولائی 2013

لاہور( این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آبادی کا عالمی دن 11 جولائی کو منایا جائےگا۔ اس موقع پر سرکاری و غیرسرکاری اداروں کی طرف سے خصوصی واکس، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا جس کے دوران عوام میں بڑھتی ہوئی آبادی کے نقصانات کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائےگا۔