بھارت میں چاول کی قیمت 3، گندم 2 روپے کلو مقرر

08 جولائی 2013
بھارت میں چاول کی قیمت 3، گندم 2 روپے کلو مقرر

نئی دہلی (اے پی اے) بھارت میں چاول 3، گندم 2 روپے کلو کر دیا گیا۔ کلاس بل کے تحت ایک کلو چاول 3 روپے، گندم 2 روپے اور باجرہ ایک روپے فی کلو میں دستیاب ہو گا۔ دنیا کے سب سے بڑے فلاحی پروگرام کو بھارتی کابینہ نے ایک آرڈیننس کے ذریعے منظورکیا تھا۔ صدر پرناب مکھرجی کے دستخط کے بعد اب یہ آرڈینس قانون بن گیا ہے جس کے تحت ملک کے تقریباً 80 کروڑ افراد کو ہر ماہ پانچ کلو سستا اناج فراہم کیا جائے گا۔ صدر سے منظوری کے بعد اس بل کو پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس شروع ہونے کے ڈیڑھ ماہ کے اندر توثیق نہیں کی گئی تو یہ بل خارج ہوجائے گا۔ قبل ازیں یہ قانون پارلیمنٹ میں حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا اسی لئے اسے ایک آرڈینس کی شکل میں پیش کیا گیا جس پر وزراءکو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ فوڈ سیکورٹی بل برسراقتدار کانگریس پارٹی کے انتخابی وعدے کا حصہ ہے جبکہ مخالفین اسے ووٹ حاصل کرنے کی سیاسی چال قراردے رہے ہیں۔ بھارت میں 20 کروڑ سے زیادہ لوگ شدید غربت میں زندگی بسرکر رہے ہیں۔، اس پروگرام پرایک کھرب 13 ارب امریکی ڈالر سالانہ خرچ ہوں گے۔