پاکستان بھارت دوستی بس 10 مسافروں کو لیکر ننکانہ سے امرتسر پہنچی

08 جولائی 2013

ننکانہ صاحب (آن لائن ) پاکستان بھارت ننکانہ تا امرتسر دوستی بس ننکانہ سے 10 پاکستانی وانڈین سکھ مسافروں محمد صدیق اور دھرمیند رسنگھ کو کڑے پہرے میں واہگہ بارڈر کے راستے امر تسر پہنچی۔ روانگی سے قبل مسافروں نے آن لائن سے گفتگو کر تے ہوئے کہا نواز شریف کے دورہ چین سے پاکستان میں توانائی بحران ختم ہونے کے واضح امکانات نظر آرہے ہیں۔ پاکستان اور چین کی دوستی بے مثال ہے اور ہر مشکل میں چین نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔