ٹوبہ: ڈاکوﺅں کا خاتون پر تشدد، زیادتی کے بعد قتل کردیا

08 جولائی 2013

ٹوبہ ٹےک سنگھ (نامہ نگار) ڈکےتی کی واردات کے دوران ڈاکو دو بچوں کی ماں کوشدےد تشدد اور مبےنہ زےادتی کا نشانہ بناکر قتل کرنے کے بعد لاکھوں روپے کے طلائی زےورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصےلات کے مطابق گزشتہ شام تقرےباً 7 بجے کے قرےب دو نامعلوم ڈاکو محلہ عرفات مےں ملک سرفرازکی عدم موجودگی مےں اسکے گھر میں گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر گھر مےں موجود اسکی والدہ حمےدہ بی بی، بےوی زہرہ بی بی اور اسکے دو کمسن بچوں کو ےرغمال بنالےا۔ ملزمان نے حمےدہ بی بی اور بچوں کو اےک الگ کمرہ مےں بند کردےا جبکہ مقتولہ زہرہ کو بےڈروم مےں لےجا کر اس کے ہاتھ رسےوں سے باندھ دئےے اور اسے شدےد تشدد کا نشانہ بناتے رہے جبکہ ملزمان نے مبےنہ طور پر زےادتی کا بھی نشانہ بناےا اور گلے مےں رسی ڈال کر اسکا گلا گھونٹ دےا اور چھرےوں سے اسکے سر، منہ اور گلے پر وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دےا اور گھر مےں موجود طلائی زےورات، ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولےس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا ءکے حوالے کردی اور مقتولہ کے بھائی عارف شہزاد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلےا ہے جبکہ مقتولہ کو نماز جنازہ کی ادائےگی کے بعد مرکزی قبرستان مےں سپردخاک کردےا گےا۔ ڈکےتی اور زےادتی کی اس واردات کے بعد شہر مےں خوف و ہراس پھےل گےا ہے جبکہ مسلم لےگ(ن) کے اےم پی اے چوہدری امجد علی جاوےد نے واقعہ کی شدےد الفاظ مےں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کےفر کردار تک پہنچاےا جائے۔