رمضان سے قبل ذخیرہ اندوزی شروع‘ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ

08 جولائی 2013

لاہور (خبرنگار) ذخیرہ اندوز مافیا نے رمضان سے پہلے پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا جبکہ اتوار بازاروں سے پھل غائب کر دیئے۔ بی کیٹگری پھل دستیاب تھے۔ بیشتر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔ اتوار بازاروں میں آنے والے عوام اس صورتحال پر احتجاج کرتے نظر آئے۔ اتوار بازار میں سب سے زیادہ اضافہ دھنیے کی قیمت میں ہوا جو 100 روپے سے بڑھ کر180 روپے کلو ہو گیا۔ دیگر سبزیوں میں آلو6 روپے اضافہ سے 34‘ ٹماٹر 10 روپے اضافے سے 80‘ ادرک چائنہ 5 روپے اضافہ سے 130‘ پالک دو روپے اضافہ سے 10‘ بند گوبھی 5 روپے اضافہ سے 45‘ دیسی ٹینڈے 5 روپے اضافہ سے 35‘ گھیا کدو 2 روپے اضافہ سے 20‘ لیموں دیسی 10 روپے اضافہ سے 100‘ مولی دو روپے اضافہ سے 8 روپے‘ لسوڑھے 10 روپے اضافہ سے35‘ شلجم 10 روپے اضافہ سے 35‘ گاجرچائنہ 10 روپے اضافہ سے 50 روپے کلو ہو گئی۔ پیاز 32‘ لہسن چائنہ 90 بینگن 20‘ کھیرا دیسی 30‘ شملہ مرچ 60‘ سبز مرچ 60‘ اروی 40‘ کریلے8 روپے کمی سے 30‘ گھیا توری 5 روپے کمی سے 20‘ مٹر 5 روپے کمی سے 95 روپے کلو ہوگئے۔ پھلوں میں فالسہ 28 روپے اضافہ سے130‘ خوبانی 5 روپے اضافہ سے 80‘ الیچی 40 روپے اضافہ سے 140‘دوسہری آم 5 روپے اضافہ سے 55 روپے‘ آڑو 5 روپے اضافہ سے 55 روپے ہوگئے جبکہ سیب سفید 65‘ کھجور ایرانی 140‘ کیلا60 روپے درجن‘ خربوزہ 30‘ آڑو اول 95‘ آلوبخارہ80‘ جامن 75‘ انار 90‘ آم سنڈھڑی 50‘ دوسہری اول 70‘ الورٹول 80 روپے کلوفروخت ہوئے۔