مذہبی رہنماﺅں کو ٹارگٹ کرنے کیلئے گروہ دریا خان میں داخل، رپورٹس اعلیٰ حکام کو ارسال

08 جولائی 2013

دریاخان (نامہ نگار) مذہبی رہنماﺅں کو ٹارگٹ کرنے کیلئے بین الصوبائی گروہ دریا خان داخل میں ہونے کی اطلاع خفیہ اداروں نے حکام بالا کو ارسال کر دیں۔ خفیہ اداروںکو ملنے والی اطلاعات کے مطابق چند مٹھی بھر شرپسند عناصر دریاخان میں داخل ہو چکے ہیں جن کا مقصد علاقے میں خوف وہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی رہنماﺅںکو ٹارگٹ کرنا ہے۔