نصیر آباد میں غیرت کے نام پر قتل ‘نوجوان نے بہن اور اس کے مبینہ آشنا کو مار ڈالا

08 جولائی 2013

کوئٹہ (بیورو رپورٹ)نصیرآباد کے علاقے میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے بہن سمیت2افراد کو ہلاک کردیا۔ نصیرآباد کے علاقے بالان میں ایک شخص محمد ابراہیم مغیری نے مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے اپنی بہن مسماة عزیمہ بی بی اور اسکے مبینہ آشنا گفتار احمد مغیری کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔