کراچی میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند

08 جولائی 2013
کراچی میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند

کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند کر دی گئی۔ سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس کی فراہمی اتوار کی صبح 7بجے بند کر دی گئی جو کہ پیر کی صبح 7بجے بحال کی جائے گی ادھر کراچی کے تاجروں اور صنعتکاروں نے کہا کہ صنعتوں کو گیس کی بندش، بجلی کے بریک ڈاﺅن لوڈ شیڈنگ اور سی این جی کی ہفتے میں چار روز بندش سے صنعت و تجارت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔


 انہوں نے کہا کہ کراچی کو فیصل آباد بنایا جا رہا ہے جو کہ افسوس ناک ہے۔
گیس بند