چیف جسٹس ڈیوٹی چوری سکینڈل کا نوٹس لیں: پان امپورٹرز
چیف جسٹس ڈیوٹی چوری سکینڈل کا نوٹس لیں: پان امپورٹرز
لاہور (خبر نگار) عدلیہ پان ڈیوٹی چوری سکینڈل کا نوٹس لے۔ مرکزی ملزم ملک شاہد شہباز کو واپس لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار پان امپورز نے پان ڈیوٹی پر کسٹم حکام کی بدعنوانیوں اور چیرہ دستیوں پر شدید ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ کسٹم حکام اپنی کرپشن چھپانے کیلئے پان امپورٹرز کو قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں۔ پان امپورٹرز نے کہا کہ ایف بی آر معاملہ کی عدلیہ کی زیرنگرانی تحقیقات کرائے۔ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پان ڈیوٹی چوری کے مرکزی ملزم شاہد شہباز کو کسٹم حکام نے فرار کرایا۔ انہوں نے کہا کہ کسٹم حکام نے پان ڈیوٹی چوری میں فراڈ کیا اور اب ایوارڈ بھی لینا چاہتے ہیں۔ پان امپورٹرز نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ریکارڈ قبضہ میں لیکر سکینڈل کی تحقیقات کرائی جائیں اور ملزموں کوبے نقاب کرے۔ قومی دولت واپس لی جائے۔