زکوة کٹوتی کیلئے یکم رمضان کو بینک بند رہینگے، اکاﺅنٹ ہولڈرز رقوم نکلوانے لگے

08 جولائی 2013
زکوة کٹوتی کیلئے یکم رمضان کو بینک بند رہینگے، اکاﺅنٹ ہولڈرز رقوم نکلوانے لگے

 اسلام آباد (این این آئی) ملک بھر کے بنک یکم رمضان المبارک کو زکوٰة کی کٹوتی کے سلسلہ میں بند رہیں گے، اسلام آباد کے بینکوں سے چند روز میں اکاﺅنٹس سے کروڑوں روپے نکلوا لیے گئے۔ بینکنگ سیکٹر کے ذرائع کےمطابق گزشتہ چند روز کے دوران اکاﺅنٹ ہو لڈرز نے اپنے اکاﺅنٹس سے بھاری رقوم نکلوا لی ہیں اور روزانہ کروڑوں روپے نکلوانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اگلے دوسے تین روز میں اکاﺅنٹس سے بہت زیادہ رقوم نکلوائے جانے کا امکان ہے جس کے پیش نظر تمام بینکوں نے معمول سے زیادہ کیش کی ڈیمانڈ بھجوائی ہے تاکہ کھاتہ داروں کو مطلوبہ رقم کی فراہمی میں کسی مشکل کا سامنا نہ کر نا پڑے۔