نوجوان کی پراسرار ہلاکت‘ دوستوں نے زہر کا ٹیکہ لگایا: ورثائ

08 جولائی 2013

لاہور (نامہ نگار ) فیکٹری ایریا کے علاقہ مےں 20سالہ نوجوان پراسرار طور پر نشہ آور ٹےکہ لگنے سے ہلاک ہو گےا ۔ ورثاءکے مطابق دوستوں نے اغوا کے بعد زہرکا ٹیکہ لگا کر ہلاک کیا۔ تفصےلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقہ فاروق کالونی میں رہائش پذیر محمد سلیم کے بیٹے 20سالہ محمد وسیم کو اس کے دوست چاند مسیح نے دو روز قبل فون کر کے گھر سے باہر بلایا ۔ محمد سلیم کے مطابق وہ اپنے بیٹے کی تلاش کرتا رہا‘ لیکن وہ نہ ملا۔ گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ فاروق کالونی میںواقع لائبرےری گراﺅنڈ میںمحمد وسیم کی نعش پڑی ہے۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لےکر پوسٹ مارٹم کےلئے مُردہ خانے بھجوا دی ۔ محمدوسیم کے والد محمد سلیم کے مطابق اسے اس کے دوستوں نے اغوا کے بعد زہر بھرا ٹیکہ لگا کر ہلاک کیا۔ پولےس نے ملزم چاند مسیح اور اس کے دوستوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتےش شروع کر دی ہے ۔