تھانہ گجرپورہ کی خستہ حالی چھت گر گئی،2 تھانیداروں سمیت 4 اہلکار زخمی

08 جولائی 2013

لاہور (نامہ نگار) تھانہ گجرپورہ کی خستہ حال چھت گرنے سے دو تھانیداروں سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ گذشتہ روز انویسٹی گیشن ونگ کے کمرے کی خستہ حال چھت زوردار دھماکہ سے نیچے گر گئی جس سے ملبے تلے دب کر سب انسپکٹر عبدالوہاب، سب انسپکٹر لیاقت علی، کانسٹیبل عرفان اورکانسٹیبل شاہد شدید زخمی ہوگئے۔ تھانے میں موجود دیگر اہلکاروں نے زخمیوں کو ملبے سے باہر نکالا اور انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا۔