ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک‘ 4 شدید زخمی
ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک‘ 4 شدید زخمی
لاہور (نامہ نگار) ٹریفک حادثات کے مختلف واقعات میں ایک خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاﺅن کے علاقہ میں تیزرفتار رکشے نے سڑک عبور کرنے والی نامعلوم معمر خاتون کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ شناخت نہ ہونے پر خاتون کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ جمع کرا دی گئی۔ شاہدرہ کے علاقہ میں کالاخطائی روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے مقامی رہائشی امجد موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ متوفی امجد ہیئر ڈریسر تھا۔ اچھرہ کے علاقہ میں فیروزپور روڈ پر پک اپ گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والا سات بچوں کا باپ رحمت مسیح دم توڑ گیا۔ دریں اثنا فیروزوالا سے نامہ نگارکے مطابق جی ٹی روڈ پر حدود کے قریب تیزرفتاربس نے سڑک کے کنارے کھڑے ایک شخص محمد اسحاق کو روند ڈالا جو موقع پر ہلاک ہوگیا۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب تیزرفتارموٹرسائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے باعث موٹرسائیکل سوار ساجد اور ہمایوں شدیدزخمی ہوگئے۔ کالاخطائی روڈ پر رکشا الٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔