مقدمہ بازی پر مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی
مقدمہ بازی پر مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی
فیروز والا (نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک میں لاہور کے رہائشی وقاص اور شیرعلی کو مخالف جاوید اقبال عرف کالا، ذیشان عرف شانی وغیرہ نے فائرنگ کرکے انہیں شدید زخمی کر دیا ۔ نواحی گاوں ہتم میں مشتاق اور عمران وغیرہ نے فقیر حسین کے گھر میں گھس کر حملہ کرکے اس کی بیوی اور بچوں کو زخمی کر ڈالا شرق پور خورد میں وقاص شیراز وغیرہ نے مشتاق کے گھر میں گھس کر اس کی بیوی گلشن بی بی اور بچوں کو زخمی کر دیا۔