بھارت کا کشن گنگا ڈیم کیلئے پانی روکنا کھلی دہشت گردی ہے: سیاسی و مذہبی رہنما

08 جولائی 2013

لاہور (آئی این پی) سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے بھارت کی جانب سے کشن گنگا ڈیم کیلئے پاکستان کا پانی روکے جانے کو کھلی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کو بنجر ہونے سے بچانے کیلئے فوری طور پر بھارت کی اس دہشتگردی کو روکنے کیلئے جرا¿تمندانہ موقف اختیار کرے‘ حکمرانوں کی بھارت سے دوستی ملک کے مفاد میں نہیں‘ جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن‘ لیاقت بلوچ‘ لطیف کھوسہ‘ ساجد میر‘ شیخ رشید‘ مولانا فضل الرحمن اور میاں محمد آصف سمیت سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں نے بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر کشن گنگا ڈیم کیلئے پاکستان کا پانی روکے جانے کی شدید مذمت کی،حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ بھارت کے ساتھ محبت کی پتنگیں بڑھانے کی بجائے پاکستان کی بقاءکی جنگ لڑیں۔
سیاسی و مذہبی ر ہنما