افغانستان: امریکی فضائی حملے میں 2 افراد ہلاک‘ ایک زخمی

08 جولائی 2013

کابل (اے پی پی) افغان صوبہ پکتیا میں امریکی فضائی حملے میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ مقامی حکام کے مطابق امریکی فضائی حملہ صوبائی دارالحکومت شہر گردیز میں کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت کے بعد بتایا کہ دونوں افراد پرائیویٹ کنسٹرکشن کمپنی کے سکیورٹی گارڈ تھے۔ امریکی فوجی حکام کی جانب سے حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوئی اور نہ ہی اس حملے کے بارے میں کوئی تبصرہ کیا گیا۔